بولیویا میں گیس دھماکے سے 13 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 15 September,2021 12:11 pm

لاپاز: (دنیا نیوز) بولیویا میں گیس دھماکے سے 13 افراد زخمی ہو گئے جس سے شہر میں افراتفری پھیل گئی۔

جنوبی امریکی ملک بولیویا کا جنوبی شہر دھماکے سے گونج اٹھا، رہائشی علاقے میں پہلا دھماکا گیس سلنڈر کا ہوا جس کے بعد ڈیزل ٹینک بھی دھماکے سے پھٹ گیا، اور آگ کے شعلے فضا میں بلند ہو گئے جس پر 5 گھنٹے بعد قابو پایا جا سکا۔

واقعے میں زخمی ہو نے والوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
 

Advertisement