برازیل میں ہزاروں افراد کا سڑکوں پر مظاہرہ، صدر بولسونارو کے مواخذے کا مطالبہ

Published On 03 October,2021 09:05 am

ساؤ پالو: (دنیا نیوز) برازیل میں پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے صدر بولسونارو کے مواخذے کا مطالبہ کیا۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں نکلنے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر بولسونارو کی حکومت کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے، پٹرول کی قیمت کی بڑھ چکی ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

لوگوں نے صدر بولسونارو کے مواخذے کا بھی مطالبہ کیا، ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز کے ساتھ ساتھ بینڈ باجا بھی اٹھا رکھا تھا۔
 

Advertisement