امریکی ریاست ایری زونا میں فائرنگ، ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

Published On 05 October,2021 10:21 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے، واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی ریاست ایری زونا میں ٹرین میں مسافر نے فائرنگ کر دی، حملہ آور کا پولیس کے ساتھ کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوتا رہا، فائرنگ کرنے والے نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جہاں بعد میں وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

واقعے کے بعد ٹکسن شہر کے ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی اور ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹرین کو گھیرے میں لے لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔