نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کسانوں کی ہلاکت کے معاملے پر حالات مزید کشیدہ ہو گئے، اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی جواب دیں کہ انہیں کسی ایف آئی آر یا حکم کے بغیر حراست میں کیوں رکھا گیا لیکن کسانوں کو مارنے والوں نہیں پکڑا گیا۔ فسادات میں اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی صوبے اترپردیش میں حالات کشیدہ ہیں، لوگ مسلسل بی جے پی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اپوزیشن رہنما پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی جواب دیں کہ انہیں کسی ایف آئی آر یا حکم کے بغیر حراست میں کیوں رکھا گیا لیکن کسانوں کو مارنے والوں کو نہیں پکڑا گیا۔ کانگریس رہنما نے کسانوں کو روندنے والی ویڈیو بھی شیئر کی۔
اترپردیش کے شہر لاکشمپور میں مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ وہ مجرموں کو سزا دلوا کر ہی دم گے۔
اتوار کو اترپردیش کے نائب وزیر اعلی نے اپنی گاڑی تلے روند کر 4 کسانوں کو مار ڈالا تھا۔ لکھنو میں مودی کسانوں کے مجرموں کو پکڑنے کا اعلان کرنے کی بجائے رام مندر منصوبے اور نام نہاد وکاس کا راگ ہی الاپتے رہے۔