انقرہ:(دنیا نیوز) کویتی ائیر لائن کے طیارے کو بم کی دھمکی پر ترکی میں اتار دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے جزیرہ ائیر ویز کو مسافر طیارے میں بم کی اطلاع ملنے پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اتار لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں 51 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جبکہ طیارے سے مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا اور تلاشی جاری ہے۔