ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کو دینے کا فیصلہ

Published On 07 October,2021 05:49 pm

سٹاک ہوم:(دنیا نیوز)سویڈش اکیڈمی نے 2021 کے لئے ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال دو ہزار اکیس کے لیے ادب کے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا جس میں تنزانیہ کے ناول نگار عبد الرزاق گرناہ کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الرزاق گرناہ نو آبادیاتی افریقہ کے مسائل اور دنیا پر نو آبادیاتی نظام کے اثرات کو اپنے ادبی تخلیقات کا حصہ بناتے رہے ہیں جبکہ ان کے ناول پیراڈائز کو بکر پرائز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں فزیالوجی اینڈ میڈیسن یا طب کا نوبل انعام مشترکہ طور پر دو امریکی سائنسدانوں کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طب کا نوبل انعام دو امریکی سائنسدانوں کو دیدیا گیا

نوبل پرائز کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ فزیالوجی یا طب کے شعبے میں 2021 کا نوبل انعام مشترکہ طور پر 2 امریکی سائنس دانوں ڈیوڈ جولیئس اور آرمینن نژادا مریکی سائنسدان آرڈیم پاٹاپوٹیم کو دیا جائے گا۔

دونوں طبی سائنس دانوں کو اس انعام کا حق دار انسانی جسم میں درجۂ حرارت سے متعلق اعصابی نظام پر تحقیقات کرنے پر قرار دیا گیا۔
 

Advertisement