امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ،4افراد زخمی

Published On 06 October,2021 11:12 pm

ٹیکساس:(دنیا نیوز)امریکی ریاست ٹٰیکساس کے علاقہ آرلنگٹن میں واقع ٹمبر ویو ہائی سکول میں فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک طالب علم کی جانب سے 4افراد کو زخمی کردیا گیا۔

میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس کو شک ہے کہ فائرنگ کا آغاز لڑائی کے بعد ہوا جبکہ پولیس کو 18 سالہ حملہ آور طالب علم کی تلاش ہے۔
 

Advertisement