امریکہ: شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، پولیس اہلکارسمیت 4 زخمی

Published On 26 October,2021 12:13 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی شہر ایڈاہو کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 4 زخمی ہو گئے۔

امریکی پولیس کی بریفنگ کےمطابق فائرنگ کا واقعہ بوائز ٹاؤن اسکوائر مال میں پیش آیا، اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی جہاں حملہ آور اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ملزم کو بعد ازاں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں، اسلحے کی سرعام فروخت اور خاندانی نظام کی تباہی امریکہ میں خونی واقعات کی اہم وجوہات ہیں۔
 

Advertisement