اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، فلسطینی مظاہرین پر دھاوا، گولیاں برسا دیں

Published On 08 November,2021 11:53 am

رملہ: (دنیا نیوز) فلسطین میں اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فورسز نے مظاہرہ کرتے فلسطینیوں پر دھاوا بولا، آنسو گیس کی شیلنگ کی، گولیاں بھی برسائیں۔

فلسطین میں اسرائیلی بربریت، مغربی کنارے میں نہتے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرتے شہریوں پر اسرائیلی فورسز نے گولیاں برسائیں اور شیلنگ بھی کی، کئی افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

اسرائیل قید سے فرار کے بعد دوبارہ گرفتار ہونے والے 6 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کئی ماہ سے جاری ہے، قیدیوں نے اسرائیل کی غیر قانونی قید سے رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔