نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں نفسیاتی مسائل کے شکار بھارتی فوجی نے فائرنگ کردی جس سے 4 ساتھی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےسی آر پی ایف کے اہلکار ریتیش رنجن نے ضلع سکما کے علاقے لنگن پلی میں فورس کی 50ویں بٹالین کے کیمپ میں صبح پونے چار بجے کے قریب ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
سی آرپی ایف اہلکار نے اپنی سروس رائفل-47 AK سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی۔علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندرراج پی نے کہا کہ اس واقعے میں 4اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 13 زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کانسٹیبل راجمنی کمار یادو، راجب مونڈل، دھنجی اور دھرمیندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا وہ ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔