افغانستان کے شہر جلال آباد میں 2 دھماکے،2افراد جاں بحق

Published On 07 November,2021 05:08 pm

کابل:(دنیا نیوز)افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے صدر مقام شہر جلال آباد میں دو دھماکوں میں 2افراد دجاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے پولیس سٹیشن کے سامنے ہوئے ،حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جلال آباد میں دہشت گرد تنظیم داعش متعدد کارروائی کرچکی ہے۔

گزشہ دنوں ہسپتال کے قریب دھماکے سے 19افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ 

طالبان حکام اور عینی شاہدین کی طرف سے کہا گیا تھاکہ  کابل میں قائم افغانستان کے سب سے بڑے ملٹری ہسپتال کے نزدیک کم از کم دو زوردار دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ ابتدائی طور پر افغانستان کی وزارت داخلہ کے ایک ترجمان قاری سعید خوستی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ دھماکے سردار محمد داؤد خان کے ہسپتال کے داخلی دروازے پر ہوئے۔ اس ہسپتال میں مریضوں کے لیے 400 بستروں کا انتظام ہے۔

 

Advertisement