امریکہ میں سیکڑوں افراد کا پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کیخلاف احتجاج

Published On 07 February,2022 08:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست منی سوٹا میں سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

پانچ سو کے قریب افراد نے گورنمنٹ پلازہ کے سامنے شدید نعرے بازی کی، تین روز قبل امریکی پولیس نے 22 سالہ شخص کو اس کے گھر میں گولی مار دی تھی۔

پولیس نے موقف اپنایا کہ مقتول کے گھر میں تحقیقات کی غرض سے داخل ہوئے مگر اس نے پولیس پر پسٹل تھام لی، اہلکاروں نے اپنے دفاع کے لئے اس پر فائرنگ کر ڈالی۔