ریاض:(دنیا نیوز) سعودی عدالت نے منی لانڈرنگ میں ملوث 11 افراد کو سزائیں سنا دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب 67 کروڑ ڈالر کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی، منی لانڈرنگ میں ملوث 11 میں سے 9 افراد غیر ملکی ہیں۔
گرفتار افراد پر جرمانے عائد کرنے اور ان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔