ڈاکر : (دنیا نیوز) مغربی افریقی ملک سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نوزائیدہ بچے دم توڑگئے۔
حکام کے مطابق اسپتال میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس پر بعد میں قابو پالیا گیا، سینیگال کے صدرنے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا۔
صدر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کی، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک اور اسپتال میں آگ لگنے سے چار نوزائیدہ بچے مارے گئے تھے۔