تاجکستان میں فوجی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک

Published On 31 May,2022 05:57 pm

دوشنبے: (دنیا نیوز) تاجکستان کے نیم خودمختار صوبے گورنو بدخشاں میں فوجی آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

تاجک وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق گورنو بدخشاں میں مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن کئی روز سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں پانچ مسلح دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ ہفتے پرتشدد مظاہرین کے خلاف تاجک فوج کی کارروائی میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔