مونا لیزا کی پینٹنگز پر شہری نے کیک پھینک دیا

Published On 30 May,2022 05:39 pm

پیرس:(دنیا نیوز) عالمی شہرت یافتہ اور دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگز میں سے ایک مونا لیزا پر ایک شہری نے کیک پھینک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معمر شخص خاتون کے بھیس میں آیا اور پینٹنگ پر کیک مل دیا، سکیورٹی اہلکاروں نے جلد ہی شہری کو قابو کرلیا۔

پینٹنگ کو بلٹ پروف شیشے کے خول میں رکھا گیا ہے جس کے باعث اصلی پینٹنگ اس حملے میں محفوظ رہی اور عملے کے ارکان نے شیشے کو جلد ہی صاف کر لیا۔

خیال رہے کہ مونا لیزا پیرس کے ایک عجائب گھر میں موجود ہے جہاں ہزاروں لوگ روزانہ اسے دیکھنے آتے ہیں۔