شمال مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں سے 33 افراد ہلاک

Published On 29 May,2022 09:05 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) شمال مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں کے باعث 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

بحر اوقیانوس کے قریب برازیل کے ساحلی علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صرف ریاست "پانام بوکو" میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔

متاثرہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے متعدد گھر تباہ ہو گئے جبکہ سیکڑوں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی، علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
 

Advertisement