نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

Published On 27 May,2022 12:49 pm

اوکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے بینظیر بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی تقریب میں خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سابق پاکستانی وزیراعظم سے سنہ 2007 میں ملی تھیں، جون 1989 میں وزیراعظم پاکستان نے یہاں کھڑے ہو کرخطاب میں کہا تھا کہ جمہوری قوموں کو ضروراکٹھا ہونا چاہیے، انہوں نے شہریوں کے حقوق کی اہمیت کی بات کی، نمائندہ حکومت، انسانی حقوق اور جمہوریت کی بات کی۔

جیسنڈا آرڈن کا مزید کہنا تھا کہ میں بینظیر بھٹو سےجنیوا میں جون 2007 میں ملی تھی، ہم دونوں نے ترقی پسند جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی جو دنیا بھر سے آئی تھیں، 7ماہ بعد ان کا قتل کردیا گیا۔ میری بیٹی نیوتی آروہا آرڈرن گے فورڈ 21 جون 2018 کو پیدا ہوئی جو بینظیر بھٹوکی تاریخ پیدائش ہے۔
 

Advertisement