اجمیر شریف:(دنیا نیوز) ہندوتوا تنظیم نے خواجہ معین الدین چشتی ؒ کی درگاہ میں بھی شیولنگ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
ہندوتوا تنظیم "مہارانا پرتاپ سینا" کے صدر نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور مودی سرکار کو خط لکھ دیا۔
خط میں دعویٰ کیا گیا کہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کے احاطے میں بھی شیولنگ موجود ہے، لہٰذا حکومت کو اس کی تحقیقات کرانی چاہیے۔
ہندوتوا تنظیم کے جھوٹے دعویٰ کے بعد اجمیر میں شدید تنازع کھڑا ہو گیا، درگاہ کے خدام اورعہدیداروں سمیت مسلمانوں نے ہندوتوا تنظیم کے دعوے پر شدید تنقید کی ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بنارس کی گیانواپی مسجد کے احاطے سے شیولنگ ملنے کا دعویٰ کیا گیا۔