یوئیفا چیمپیئنز لیگ: ریال میڈرڈ 14 ویں مرتبہ فاتح

Published On 29 May,2022 09:20 am

پیرس: (دنیا نیوز) ریال میڈرڈ نے لیور پول کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر 14 ویں بار یوئیفا چیمپئن لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ریال میڈرڈ نے سنسنی خیزمقابلے میں لیورپول کو0-1سے شکست دی۔

یوئیفا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میچ میں ریال میڈرڈ کے گول کیپر تھیبا کورتوائے نےلیور پول کو زچ کیے رکھا، لیورپول کے محمد صلاح کی گول کی تین کوششیں ناکام بنا دیں۔

جبکہ پیرس میں کھیلے گئے فائنل میں کلیدی کردار ریال میڈرڈ کے وینی جونیئر کے دوسرے ہاف میں کیے گئے گول نے ادا کیا جس نے ریال میڈرڈ کے لیے فتح کا راستہ ہموار کیا، وینی جونیئر کے گول کی وجہ سے میڈرڈ نے 14 ویں بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جیت پر ریال میڈرڈ کے مداحوں نےخوب جشن منایا۔

دوسری جانب لیور پول کے لیے ایک اور پریشان کُن واقعہ سٹیڈیم سے باہر بھی ہوا جہاں ہزاروں لیور پول مداح اسٹیڈیم میں داخل ہونے میں ناکام رہے اور الجھنے کے دوران پولیس نے ان پر مرچوں کا سپرے بھی کیا، میچ بھی 36 منٹ تاخیر سے شروع ہوا جس کاذمہ دار جعلی ٹکٹ ہولڈرز کو ٹھہرایا گیا، میچ کے بعد بھی پولیس اور لیور پول مداحوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔
 

Advertisement