کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں لاپتہ ہونے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ مل گیا، جہازمیں بائیس افراد سوار تھے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیپالی فوج نے طیارے کے ملبے کی تصویرجاری کرتے ہوئے ٹویٹ کی ہے کہ گمشدہ طیارے کا ملبہ مل گیا ہے اور مزید تحقیقات کیلئے ٹیمیں بھی طلب کرلی گئیں ہیں۔
مقامی ائیر لائن ٹیرا ائیر کے طیارے نے گزشتہ روز صبح کے وقت اڑان بھری تھی جس کے کچھ دیر بعد ریڈار سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔