میکسیکومیں سمندری طوفان آگاتا نے تباہی مچا دی، 11 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

Published On 01 June,2022 10:02 am

میکسیکو سٹی: (دنیا نیوز) میکسیکو میں سمندری طوفان آگاتا نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہو گئے۔

متاثرہ علاقوں میں 169 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ لینڈسلائیڈنگ اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی بھرنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

آگاتا کے باعث آئندہ دو روز میں امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ سمندری طوفان کوآگاتا کا نام دیا گیا ہے جویونانی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب سامان کے ہیں۔