بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر، مظاہرہ کرنیوالوں کے گھر مسمار

Published On 12 June,2022 06:39 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز) مودی سرکار نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا، پولیس بی جے پی ترجمانوں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے گھر مسمار کرنے لگی۔

اتر پردیش کے شہر الٰہ آباد، کانپور اور سہارنپور میں درجنوں گھروں پر بلڈوزر چلا دیے گئے، مودی سرکار کے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے پر انسانی حقوق کی کارکن آفرین فاطمہ کے گھر کو بھی بلڈوزر لگا کر زمین بوس کردیا گیا۔

آفرین فاطمہ کی بہن اور ان کے والدین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ گھر کے سامان کو کھلے میدان میں پھینک دیا گیا۔ پولیس کو جہاں مسلمان نظر آتا ہے ڈنڈے لے کر ٹوٹ پڑتی ہے۔