سکرے: (دنیا نیوز) بولیویا میں بغاوت کے الزام میں سابق خاتون صدر، سابق آرمی چیف اور سابق پولیس چیف کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
بولیویا کی عدالت نے ملک کی سابق صدر جینن انیز کو 2019 میں بغاوت کرنےکا قصور وار ٹھہرایا ہے، سابق صدر کو گزشتہ برس مارچ میں دہشت گردی، بغاوت اور سازش جیسے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔
عدالت نے ملزمان کو آئین کے خلاف فیصلے کرنے اور اپنے فرائض سے غفلت برتنے کا مجرم قرار دیا ہے، خاتون صدر جیل میں دس سال کی سزا پوری کریں گی جب کہ سابق آرمی چیف اور سابق پولیس چیف دونوں ملک سے فرار ہیں۔