کابل:(دنیا نیوز) افغان اکابرین کا تین روزہ جرگہ شروع ہوگیا، جرگے میں ملک بھر سے تین ہزار علماء اور قبائلی عمائدین شرکت کر رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر اعظم محمد حسن اخوند کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، جرگے کا مقصد ملک کا انتظام و انصرام ٹھیک کرنا ہے۔
اس دوران ہال کے باہر دھماکہ سنا گیا ور فائرنگ بھی ہوئی، طالبان حکام کے مطابق قریبی چھت سے دو مسلح افراد نے فائرنگ کی، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے، جرگے میں صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں ملی۔