تہران: جاسوسی کے الزام میں کئی غیرملکی سفارت کار گرفتار

Published On 07 July,2022 09:58 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے جاسوسی کے الزام میں کئی غیرملکی سفارتکاروں کو گرفتار کر لیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں برطانیہ کے معاون سفیر سمیت دیگر غیرملکی سفارتکار شامل ہیں۔ سفارت کاروں کی نگرانی پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس نے اس وقت کی جب وہ ایران کے مختلف ممنوعہ علاقوں سے مٹی کے نمونے حاصل کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سفارت کاروں کی جانب سے مٹی کے نمونے حاصل کرنے والے علاقوں میں ایران کی ایرو سپیس فورس کی میزائل مشقوں والا ممنوعہ علاقہ بھی شامل ہے جس پر پاسداران انقلاب نے کارروائی کی۔
 

Advertisement