جوہری معاملے پر ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے قطری وزیرخارجہ تہران پہنچ گئے

Published On 07 July,2022 09:21 am

تہران: (روزنامہ دنیا) جوہری معاملے پر امریکا اور ایران کے مابین ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے قطری وزیرخارجہ نے ایران کا دورہ کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے تہران میں ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ قطری وزیر خارجہ کا دورہ 2015 کی نیو کلیئر ڈیل کی بحالی پر بات چیت آگے بڑھانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

قطری وزیر خارجہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شمخانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
 

Advertisement