سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ جموں کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد امرناتھ یاترا کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے 4 ہزار یاتریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث درجنوں مقامات پر راستے بند ہوچکے ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی تودہ گرنے کے باعث یاتریوں کو خطرات لاحق ہیں، اس لیے موسم ٹھیک ہونے تک یاترا کو عارضی طور پر معطل کیا گیا۔
تین سال کے وقفے کے بعد شروع ہونے والے یاترا میں اب تک چالیس سے زائد افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔