سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق گزشتہ 3 سال سے نظر بند ہیں لیکن مودی سرکار یہ کہہ کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے کہ وہ نظر بند یا زیر حراست نہیں ہیں۔
مقبوضہ و جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے برطانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق کو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا، نہ ہی وہ اپنے گھر میں نظر بند ہیں، ان کے گھر کے باہر تعینات پولیس صرف ان کی حفاظت کے لیے ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے تین سال قبل آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد میر واعظ عمرفاروق کو عوام سے ملنے نہیں دیا گیا اور نہ ہی ان کو عید منانے کی اجازت دی گئی، آخری بار 4 اگست 2019 کو میر واعظ نے ٹویٹ کیا تھا۔