ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ریگستان میں بارشوں کے باعث سیلابی ریلے کے مناظر تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ویڈیوز میں ربع الخالی صحرا کے کئی مقامات پر پانی کے ریلوں کو بہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے صحرائے ربع الخالی کو دنیا کے خشک ترین مقامات میں شمار کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے عرب میڈیا کو بتایا کہ دنیا اس وقت ایک ایسے دور میں جی رہی ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیاں ایک عالمگیر اور ناقابل تردید حقیقت بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں لا محالہ آنے والی ہیں۔ یہ تبدیلیاں دو حصوں میں تقسیم ہیں جو کہ عرب ممالک کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ جبکہ ان کے یورپی ممالک اور بعض ایشیائی ممالک پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
سعودی عرب کے جنوب مغربی حصے جسے ربع خالی کہا جاتا ہے میں نمایاں تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما عرب اپنے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کرے گا۔ اسے ماضی میں "ربع الخالی " اس لیے کہا جاتا تھا کہ یہ علاقہ بارشوں سے خالی رہتا تھا۔
#النخبة| تدفق المياه الجوفية العذبة من باطن الأرض في صحراء #الربع_الخالي في حادثة نادرة الوقوع. pic.twitter.com/wlCPv7eoLJ
— النخبة الإخبارية (@NokhbahNews) August 17, 2022