بھارت: طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، 15 افراد ہلاک

Published On 21 August,2022 01:54 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست ہماچل پردیش میں بارش کے باعث ریلوے کا پل ٹوٹ گیا جس سے کئی علاقوں کا ریاست کے دیگرمقامات سے رابطہ کٹ گیا۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں پانی نشیبی علاقوں میں بھرنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریسکیوحکام نے کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو شیلٹر ہوم منتقل کیا۔