شوپیاں : (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں ایک اور سیاہ دن، سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، بھارتی قابض فوج نے شوپیاں میں مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے دراچ اور مولو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا، علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔