تیل کی پیداوارمیں کمی کا فیصلہ اقتصادی وجوہات کی وجہ سے کیا: سعودی وزیر خارجہ

Published On 12 October,2022 11:00 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوارمیں کمی کافیصلہ اقتصادی وجوہات کی وجہ سے کیا گیا۔

عرب ٹی وی سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس ممالک نے ذمہ داری سے کام کیا اورمناسب فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سٹریٹجک تعلقات ہیں جوعلاقائی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تیل کی پیداوارکرنے والے ممالک کا اجلاس ہواتھا جس میں تیل کی پیداوار یومیہ 20 لاکھ بیرل تک کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 

Advertisement