نیپال: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، ہلاک افراد کی تعداد 33 ہوگئی

Published On 12 October,2022 05:04 pm

کھٹمنڈو: (دنیا نیوز) نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 33 ہو گئی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق نیپال کے صوبے کرنالی میں شدید بارشوں سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے، سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور مٹی کے تودے گرنے سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

سیلاب سے 22 افراد لاپتہ جبکہ بڑی تعداد میں شہری زخمی ہیں، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement