ایران: جیل میں آتشزدگی سے 4 قیدی ہلاک، 61 زخمی

Published On 16 October,2022 04:21 pm

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی ایون نامی جیل میں آتشزدگی سے 4 قیدی ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رات گئے قیدیوں میں لڑائی کے بعد جیل میں آگ لگ گئی تھی، آگ مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب لگی، دھوئیں کی وجہ سے متعدد قیدیوں کی حالت غیرہوگئی، آگ کے بعد فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔