امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری، جوبائیڈن مطمئن، ٹرمپ مایوس

Published On 12 November,2022 09:12 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نتائج سے مطمئن جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کی 49 نشستیں ری پبلکن کے پاس ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کو اپنی 48نشستوں کے ساتھ مزید دو ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

جارجیا کی ایک سینیٹ نشست پر الیکشن دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور جارجیا کی نشست ہی فیصلہ کن ثابت ہوگی کیونکہ ڈیموکریٹس کو اس نشست پر جیت کے بعد 100رکنی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہوجائے گی۔

ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی برتری کم ہو رہی ہے اب تک 435 میں سے 411 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں، ان میں سے 211 نشستیں ری پبلکن جبکہ 200 نشستیں ڈیموکریٹس کے پاس ہیں، ایوان نمائندگان میں سادہ اکثریت کیلئے 218نشستیں درکار ہیں۔

ری پبلکن کو باقی رہ جانے والے 24 حلقوں میں سادہ اکثریت کیلئے مزید 7 جبکہ ڈیموکریٹس کو 18 سیٹیں درکار ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج سے مطمئن ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کیا ہے

 

Advertisement