امریکا: طلبہ کی بس پر فائرنگ، یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک

Published On 15 November,2022 09:49 am

ورجینیا:(ویب ڈیسک) امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے3 کھلاڑی ہلاک اور 2 طلبہ زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی، فائرنگ سے یونیورسٹی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنےوالے مشتبہ طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement