پیرس: (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر میکرون کو ایک مرتبہ پھر تھپڑ پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے فرانسیسی صدر میکرون کو خاتون تھپڑ مار رہی ہے۔
ٹویٹر پر ایک شہری سے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فرانسیسی صدر کو ون ورلڈ گورنمنٹ کی تجوید دینے پر یہ تھپڑ مار دیا گیا ہے۔
French President @EmmanuelMacron gets slaped by a woman after calling for One World Government. pic.twitter.com/QsSN0gZUtP
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) November 21, 2022
اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب فرانسیسی صدر میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران تھپڑ مارا گیا تھا۔
جس وقت صدر کو تھپڑ مارا گیا تھا، اسی دوران اس شخص نے ’ڈاؤن ود میکرون ازم‘ (یعنی میکرون کا دور ختم) کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ فرانسیسی صدر ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ یہاں سبز رنگ کی شرٹ میں ملبوس شہری نے انھیں تھپڑ رسید کیا تھا اور اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار میکخواں کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئےتھے۔
یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو وہاں سے واپس کھینچ لیتے ہیں۔ ملک کے مختلف سیاستدانوں کی جانب سے واقعے کی مذمت کی گئی تھی ۔
فرانسیسی وزیراعظم یان كاستيكس نے واقعے کے بعد قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ جہوریت کا مطلب بحث اور جائز اختلاف ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تشدد، لفظی جارحیت یا جسمانی حملے کیے جائیں۔