واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) مریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے افغان خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی کو تباہ کن قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجی انتونی بلنکن نے کہا کہ یہ سخت تشویش کا باعث ہے کہ افغانستان میں این جی اوز میں خواتین کے کام نہ کرنے سے لاکھوں افراد کو اہم اور زندگی بچانے والی امداد پہنچانے میں مشکل ہو گی۔
انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ خواتین کا این جی اوز میں کام نہ کرنا تباہ کن ہے اور اس پابندی سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہو گی۔
دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی طالبان کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ طالبان کا حکم خواتین کو معاشرتی منظرنامے سے ہٹانے کی افسوسناک کوشش ہے۔