فلپائن میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

Published On 28 December,2022 01:25 am

منیلا : ( ویب ڈیسک ) فلپائن میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں ہونے والی اموات کی تعداد 13 تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ سیلابی صورتحال کے باعث کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ، مختلف حادثات کے دوران 13 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زیادہ تر اموات پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی ہیں جبکہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 20 سے زائد افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔

Advertisement