ریاض : ( ویب ڈیسک ) سعودی وزات حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے کئی اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں کو ختم جبکہ پرانی حج پالیسی کو بحال کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں ایکسپو حج کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حج سیزن میں کورونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا جبکہ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی جائے گی۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے جبکہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو مملکت کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی انشورنس 73 فیصد کم کر کے 29 ریال جبکہ عمرہ زائرین کی انشونس 63 فیصد کم کر کر کے 88 ریال کر دی گئی ہے۔
During the opening of #Hajj_Expo 2023, H.E. Minister of Hajj and Umrah Dr. Tawfiq AlRabiah announces:
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) January 9, 2023
“Number of Hajj pilgrims in 1444H will return to how it was before the Coronavirus pandemic without age restrictions.”#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/IZaPNqapIV