خرطوم: (ویب ڈیسک) سوڈان کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے عالم عدیل حسن نے کہا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان طلاق سے پہلے ان کا نفسیاتی معائنہ بھی کرایا جائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں اسلامک فقہ اکیڈمی نے جوڑے کے درمیان طلاق کی ڈگری جاری کرنے والے اداروں کو ہدایات دی کہ طلاق کی ڈگری جاری کرنے سے قبل آخری امید کے طور پر ماہر نفسیات سے مدد لی جائے۔
اسلامی اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی ایک وجہ نفسیاتی مسائل بھی ہیں اس لیے طلاق کے خواہش مند جوڑوں کی بھی ماہر نفسیات سے سیشن کرانے چاہیے۔
عدیل حسن حمزہ نے مزید کہا کہ طلاق کے معاملات کی جانچ کرنے میں جلدی بازی نہ کی جائے اور تمام امور سے مکمل آگاہی اور جوڑے کو ملاقاتوں کا موقع دینے اور نفیساتی مسائل سمجھنے کے بعد ہی طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔