عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے حوالے سے قوم کا اتحاد ضروری ہے، شی جن پنگ

Published On 16 January,2023 11:14 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے حوالے سے پوری قوم کا اتحاد بہت ضروری ہے۔

صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد پر چین کی مختلف سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں ، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سربراہوں اور غیرجماعتی شخصیات کے ساتھ مذاکرے میں شرکت کی۔

چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر جشن بہار کی مناسبت سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دو ہزار تیئس سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کا آغاز ہے، اس دوران امید اور چیلنجز بیک وقت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت، جذبات اور متحرک قوت کا حامل ہے،شی جن پنگ 

شی جن پھنگ نے کہا کہ 2022 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چین کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل سال ثابت ہوا ہے، پارٹی قیادت سے جڑے رہتے ہوئے سی پی سی کے ساتھ ملکر جد و جہد کرنا ہمیشہ ملک میں کثیرالجماعتی تعاون کی سیاسی بنیاد رہا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک سوشلسٹ جدید مضبوط ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت کے ذریعے چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کی تکمیل کے حوالے سے پوری قوم کا اتحاد بہت ضروری ہے اور امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔

چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین کی مختلف سیاسی جماعتیں جوش و جذبے سے چینی جدیدیت کی تکمیل کے سلسلے میں مزید اہم کردار ادا کریں گی۔