سرحدی کشیدگی، چینی جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: بھارتی آرمی چیف

Published On 12 January,2023 11:45 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ چین کی جانب سے سرحد پر کسی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی جاری ہے اور چین نے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ بھی کردیا ہے۔

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے بتایا کہ ریاست اروناچل پردیش کے قریب سرحد پر چینی فوج کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر ہم گہرے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی ہے اور غیرمتوقع صورت حال ہے مگر ہم شمالی سرحدوں پر صورت حال کو مستحکم رکھن کی کوشش کررہے ہیں، ہمارے پاس بھی اتنی ہی تعداد میں فوجی موجود ہیں۔

جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ تعینات فوجی چوکس ہیں جو کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوج چین کے ساتھ میز پر موجود سات مسائل میں سے پانچ کو حل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ہم فوجی اور سفارتی دونوں سطحوں پر بات کرتے رہتے ہیں۔
 

Advertisement