چین میں ٹرک جنازے میں شریک افراد پر چڑھ گیا، 19 ہلاک

Published On 08 January,2023 11:10 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے مشرقی صوبے جیانگشی میں اتوار کو ایک ٹرک جنازے میں شریک افراد پر چڑھ دوڑا، جس سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

چینی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ایک مختصر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
 

Advertisement