چین : خوفناک ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ،20 زخمی

Published On 08 January,2023 01:45 pm

بیجنگ: (ویب ڈیسک ) مشرقی چین میں ایک ٹرک جنازے کے شرکاء پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریفک کا خوفناک حادثہ صوبہ جیانگسی کے نانچانگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ اتوار کی صبح لوگ جنازے کی رسومات ادا کرنے کے لیے شریک تھے کہ اچانک ایک ٹرک پیچھے سے آکر شرکاء پر چڑھ گیا ، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ20 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔