چین نے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا

Published On 16 January,2023 10:26 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چین کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے منصوبہ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

گوادر فری زون کے فیز 2 میں آئل ریفائنری لگانے کیلئے جگہ منتخب کر کے ابتدائی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، چین کی 15 رکنی ٹیم میں انجینئرز و دیگر تکنیکی ماہرین شامل ہیں۔

چین کی جانب سے گوادر آئل ریفائنری پر کام مکمل ہونے کے بعد یہاں سے خام تیل کو صاف کر کے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
 

Advertisement