اپوزیشن لیڈر سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات

Published On 16 January,2023 12:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم سے چینی سفیر نونگ رونگ نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پاک چین تعاون بڑھانے پر سبکدوش چینی سفیر کی تعریف کی۔

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے نونگ رونگ کو ان کی مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
 

Advertisement