واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سال 2024ء کے انتخابات میں ملک کو بچانے کا آخری موقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک کے مفادات کو موجودہ حکومت سے شدید خطرات ہیں، اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اسی وجہ سے کیا کہ ہماری مشکلات میں موجود حکمرانوں نے بہت اضافہ کیا ہے۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو مقامی اور عالمی سطح پر مقابلہ کر سکتا ہو، ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو پہلے دن سے ملک کو چین کی معاشی یلغار سے بچانے کے لئے اقدامات کرے اور عوام کے ساتھ کھڑا ہوکر مقابلہ کر سکے۔