عمان میں جھولا گرنے سے 7 بچے اور خاتون زخمی

Published On 01 February,2023 08:20 pm

مسقط: (ویب ڈیسک)عمان میں فیسٹیول کے دوران ایک جھولا گر گیا جس کے نیچے دب کر ایک خاتون اور 7 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداے1 کے مطابق جھولا گرنے کا واقعہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں پیش آیا جہاں کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ایک فیسٹیول جاری تھا اور بڑی تعداد میں شہری موجود تھے۔

سول ڈیفنس اینڈ ایمبولینس اتھارٹی نے امدادی کاموں کے دوران جھولے میں پھنسے ایک درجن سے زائد افراد کو باہر نکالا اور 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث ہوا۔